تاریخی انسانی کے بہترین دو سو گلوکاروں میں کونسا پاکستانی گلوکار شامل؟

ہم نیوز  |  Jan 13, 2023

پاکستان کے لیجنڈر گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کو تاریخ انسانی کے 200 عظیم ترین گلوکاروں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا۔

معروف امریکی جریدے رولنگ اسٹون میں تاریخ انسانی کے دو سو بہترین گلوکاروں کی فہرست مرتب کی ہے جس میں پاکستان کے نصرت فتح علی خان اور بھارت سے لتا منگیشگر شامل ہیں۔

امریکی جریدے نے استاد نصرت فتح علی خان کا تعارف کراتے ہوئے انہیں ’شہنشاہ قوالی‘ کا لقب دیا ہے۔

میگزین کے مطابق نصرت فتح علی خان نے اپنی بے مثل گائیکی سے پوری دنیا میں لوگوں کے دل جیتے اور خصوصی طور پر اسی کی دہائی میں پیٹر گیبریئل کیئے ’ریئل ورلڈ لیبل‘ کیلئے ان کی ریکارڈنگ اور پرفارمنس نے لوگوں کو بہت متاثر کیا۔

امریکی جریدے کے مطابق نصرت فتح علی خان کے مشہور مداحوں میں شہرہ آفاق گلوکارہ میڈونا بھی شامل تھیں جبکہ ایڈی ویڈر نے ’ڈیڈ مین واکنگ‘ کو ان کے ساتھ مل کر گایا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More