پاک سعودی ٹیکنالوجی ہاؤس کے قیام کا اعلان

ہم نیوز  |  Jan 13, 2023

لاہور: سعودی عرب نے پاکستان میں ٹیکنالوجی ہاؤس کے قیام کا اعلان کر دیا۔

سعودی جی 20 ینگ انٹر پرینیورز الائنس کے صدر شہزادے فہد بن منصور نے لاہور میں 3 روزہ ٹیک موٹ فیوچر فیسٹ کانفرنس میں ورچوئل خطاب کے دوران پاک سعودی ٹیکنالوجی ہاؤس کے قیام کا اعلان کیا۔

شہزادے فہد بن منصور نے کہا کہ پاک سعودی ٹیک ہاؤس کا ہیڈ کوارٹرز ریاض میں بنایا جائے گا اور اس کی پہلی شاخ لاہور میں کھولی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ میرا پاکستان کا سفر 5 سال قبل لاہور میں ایک آئی ٹی کمپنی کے قیام کے امکانات تلاش کرنے کے لیے شروع ہوا تھا جبکہ پاکستان میں ہر شعبے کے حوالے سے وسائل موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

سعودی شہزادے فہد بن منصور نے 100 ملین ڈالر کے 300 منصوبوں کا بھی اعلان کیا جس کے باعث عالمی سطح پر ایک ہزار سے زائد ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More