بنا بجلی کے چلنے والا ٹی وی تیار

ہم نیوز  |  Jan 13, 2023

ایک ایسا ٹیلی ویژن جسے چلانے کیلئے آپ کو کسی وائر اور بجلی کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

امریکا میں بنا تار والا یعنی وائرلیس ٹی وی تیار کر لیا گیا جسے لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو کے موقع پر متعارف کرایا گیا ہے۔

امریکا کی اسٹارٹ اپ ڈس کمپنی کے اس ٹی وی میں بیٹری سے پاور فراہم کی گئی ہے، 4 بیٹریوں والا یہ ٹی وی سنگل چارج پر ایک ماہ چل سکتا ہے اگر اسے میں میں 6 گھنٹے چلایا جائے، ایک ماہ بعد اسے دوبارہ چارج کرنے کی ضرورت ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: 

ٹی وی میں ایکٹیو لوپ ویکیوم ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا گیا ہے جس کی مدد سے ٹی وی کو کسی بھی سطح پر رکھ کر چلایا جاسکتا ہے۔ اس ٹی وی کی ایک اور خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس کیلئے ریموٹ کنٹرول کی بھی ضرورت نہیں ہو گی بلکہ ہاتھوں کے اشاروں سے چینل چینج ہو سکے گا۔

جس کے ٹی وی کے اوپری حصے میں ایک کیمرا نصب کیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ ٹی وی 2023 کے آخر تک فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا جس کی قیمت 3 ہزار ڈالرز ہوگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More