شاہین آفریدی بی پی ایل سے دستبردار

ہم نیوز  |  Jan 14, 2023

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے ری ہیب کے باعث لیگ میں شرکت سے معذرت کر لی وہ فٹنس بحالی پروگرام کے تحت بی پی ایل کھیلنے کا ارادہ رکھتے تھے اور پروگرام کے مطابق انہوں نے 2 سے 3 میچز کھیلنا تھے۔

شاہین شاہ آفریدی آئندہ ہفتے لاہور جائیں گے جہاں وہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں پریکٹس کریں گے۔

ٹی20 ورلڈکپ میں انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو بی پی ایل میں کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کرنا تھی تاہم ری ہیب کے باعث اب وہ لیگ میں شرکت نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 

واضح رہے کہ شاہین آفریدی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں ٹریننگ کر رہے ہیں جبکہ انہوں نے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف بھی ہوم سیریز میں شرکت نہیں کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More