میری زندگی کا ایک بڑا دن ہے ۔۔ شاداب خان کا بھی نکاح ہوگیا ۔۔ بیوی کس مشہور شخصیت کی بیٹی نکلی اور کیا کرتی ہیں؟

ہماری ویب  |  Jan 24, 2023

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے آخر کار اپنے مداحوں کو نکاح کی خوشخبری سے آگاہ کر دیا۔

شاداب خان کا قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر شقلین مشتاق کی بیٹی کے ساتھ نکاح ہوا ہے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹس ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر 24 سالہ کرکٹر شاداب نے ثقلین مشتاق کی بیٹی کے ساتھ اپنے نکاح کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے " ساقی بھائی کی فیملی" کا حصہ بن رہے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ الحمدللہ، آج میرا نکاح تھا۔ یہ میری زندگی کا ایک بڑا دن ہے اور ایک نئے باب کا آغاز ہے۔ براہ کرم میرا میری اہلیہ اور ہمارے خاندان کے انتخاب کا احترام کریں۔ سب کے لیے دعائیں اور بہت سارا پیار۔

شاداب نے اپنی خاندانی زندگی کو ہمیشہ کام سے الگ رکھنے کے اپنے انتخاب پر بھی زور دیا جبکہ یہ بھی اجاگر کیا کہ ان کی اہلیہ بھی چاہتی ہیں کہ ان کی زندگی نجی رہے۔

شاداب خان کا مزید کہنا تھا کہمیری بیوی نے بھی یہی کہا ہے، وہ چاہتی ہے کہ اس کی زندگی نجی رہے۔ میں ہر ایک سے درخواست کروں گا کہ وہ اس کی پسند اور ہمارے خاندان کی پسند کا احترام کریں۔

شاداب خان کی اہلیہ کیا کرتی ہیں؟

کرکٹر شاداب خان کی اہلیئہ کے حوالے سے تفصیلات حاصل نہیں ہوئیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More