قوم تیاری کرلے۔۔۔ ڈالر کے ساتھ کون کون سی اشیا مہنگی ہونے والی ہیں؟

ہماری ویب  |  Jan 27, 2023

امریکی ڈالر 260 روپے تک چلا گیا، ڈالر مہنگا ہونے کے بعد ملک میں مہنگائی کا طوفان آنے والا ہے، بجلی، گیس، پیٹرول، گھی، پکوان تیل، دالیں اور آٹابھی مزید مہنگا ہونے والا ہے، پاکستان میں امریکی ڈالر 260 روپے تک پہنچ چکا ہے جس کی وجہ سے آنے والے چند روز میں پاکستان میں مشکل ترین ہونگے۔

پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کا نظام امریکی ڈالر سے ہی چلتا ہے، آپ کے پاس کتنا بھی پیسہ کیوں نہ ہو لیکن جب تک آپ کے پاس ڈالر نہیں ہے تب تک آپ دنیا سے کچھ بھی نہیں خرید سکتے، یہاں تشویش کی بات یہ ہے کہ پاکستان کے پاس ڈالرز ختم ہورہے ہیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ 20 جنوری یعنی گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک کے پاس صرف 3 اعشاریہ 67 ارب ڈالر تھے، ہوسکتا ہے کہ آپ کو یہ رقم بہت زیادہ لگے کیونکہ پاکستان میں ڈالر ڈھائی سو روپے سے بھی زیادہ کا ہے لیکن دوستو جب ہم بیرون ممالک سے لین دین کرتے ہیں تو ایک ڈالر ڈھائی سو نہیں بلکہ ایک ڈالر ہی ہوتا ہے۔

اب آپ کو بتاتے ہیں کہ اسٹیٹ بینک کے پاس جو 3 اعشاریہ 67 ارب ڈالر تھےوہ صرف 3 ہفتوں کیلئے کافی تھےاور ایک ہفتہ گزر چکا ہے اور اب ہمارے پاس صرف 2 ہفتوں کے پیسے بچے ہیں۔

جن دوستوں کو ڈالر کی اہمیت کا اندازا نہیں انہیں بتاتے چلیں کہ بیشک ہم نے درسی کتب میں پڑھا تھا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے ان کی اطلاع کیلئے بتاتے چلیں کہ ہم اور آپ جو روٹی کھاتے ہیں اس کیلئے زیادہ تر گندم بیرون ممالک سے ہی آتی ہے۔

جب ڈالر ہی نہیں ہوگا تو گندم کہاں سے آئیگی؟، صرف گندم ہی کیوں جب ہمارے پاس ڈالر نہیں ہوگا تو پیٹرول بھی نہیں ملے گا۔ چند ماہ پہلے سری لنکا کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا تھا۔ سری لنکا کے پاس ڈالر نہیں تھے۔ پیٹرول کا جہاز کولمبو آکر واپس گیا اور ہم نے دیکھا کہ آن کی آن میں سری لنکا کا بھٹہ بیٹھ گیا۔

اس وقت پاکستان کی صورتحال یہ ہے کہ ہمارے پاس صرف 2 ہفتوں کے پیسے باقی ہیں۔ہم نے اپنی گزشتہ ایک ویڈیو میں بھی کہ اگر آپ نوٹوں کا بیگ بھر کر چاند پر چلے جائیں تو جب وہاں کچھ ہوگا ہی نہیں تو آپ کو کیا ملے گا؟۔تو دوستو پاکستان میں صرف پیٹرول ہی نہیں، کھانے کا تیل، گھی، ادویات، آٹا اور کھانے پینے کی دیگر اشیاء کے علاوہ سیکڑوں چیزیں باہر سے منگواتے ہیں۔

یہ تو وہ مسائل ہیں جو بیرون ممالک سے جڑے ہیں، ملک میں آنے والے دنوں میں بجلی، گیس، پیٹرول کی قیمتیں بہت زیادہ بڑھنے والی ہیں۔ہمارا مقصد آپ کو ہراساں کرنا ہرگز نہیں بلکہ ذہنی طور پر تیار کرنا ہے کیونکہ آنے والے دن پاکستان اور پاکستان کے عوام کیلئے انتہائی خوفناک منظر پیش کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More