اسکے سامنے تو میرا دل یہ پکارے آجا بھی فیل ۔۔۔ لڑکے کی شادی میں ڈانس کی دلچسپ ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Jan 30, 2023

شادیوں میں ڈانس تو عام سی بات ہے اور چند روز قبل میرا دل یہ پکارے گانے پر ڈانس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی حاصل کی جبکہ اب ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک بھاری بھرکم شخص پنجابی گانے پر ڈانس کررہا ہے۔

پاکستان میں موسم سرما میں شادیوں کا رجحان بڑھ جاتا ہے اور سرد موسم میں لوگ شادیوں سے خوب لطف اندوز ہوتے ہیں اور ایسے مواقع پر اکثر دلچسپ ویڈیوز بھی منظر عام پر آتی ہیں۔

گزشتہ دنوں عائشہ مانو نامی لڑکی کے میرا دل یہ پکارے آجا گانے پر ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہوئی تھی جس کے بعد اس لڑکی کو مختلف ٹی وی چینلز پر بھی مدعو کیا گیا جبکہ اس کے علاوہ بھی بیشمار ویڈیوز سوشل میڈیا پر پسند کی جاتی ہیں۔

انسٹاگرام پر بلال سعید فوٹو گرافی نام کے ایک پیج پر شادی میں ڈانس کرنے والے ایک بھاری بھرکم شخص کی ویڈیو شیئر کی گئ، اپنی وزن کے برعکس یہ شخص بہت خوبصورت انداز میں پنجابی گانے پر ڈانس کررہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے، جہاں کچھ لوگوں نے اس ڈانس کو پسند کیا وہیں ناقدین نے ڈانس کرنے والے شخص پرکڑی تنقید کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More