مسجد نہیں آؤ گے تو کیسے اللہ کو پہچانو گے ۔۔ شعیب اختر کی مسجد کے ممبر پر بیٹھ کر خوبصورت تبلیغ کرنے کی ویڈیو

ہماری ویب  |  Jan 30, 2023

کہتے ہیں کہ دنیا کے ساتھ ساتھ دین کو بھی لے کر چلنا ضروری ہے۔ سوشل میڈیا پر پاکستانی کرکٹرز اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو کبھی نماز پڑھتے ، دعا مانگتے، عمرہ کرتے اور مسجد میں تبلیغ کرتے دیکھا جاتا رہتا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اپنے دنیاوی کام کے ساتھ اللہ کی عبادت میں بھی مصروف رہنا پسند کرتے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو اکثر مسجد میں تبلیغ کرتے دیکھا جا چکا ہے۔ وہیں اب سابق کرکٹر اور فاسٹ باؤلر شعیب اختر کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہیں مسجد میں خوبصورت تبلیغ کرتے دیکھا گیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا شعیب اختر مسجد کے ممبر پر بیٹھ کر مسجد میں آکر عبادت کرنے سے متعلق بات کر رہے ہیں۔

وہ تبلیغ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ مجھے مانتے ہیں کہ میں بہت اچھا باؤلر تھا جو بڑے بڑے بلے بازوں کو آؤٹ کرتا تھا۔ تو جب تک میں آپ کے پاس آیا نہیں آپ نے مجھے پہچانا نہیں۔ میں آج آپ لوگوں کے پاس آیا ہوں اور بات کرنے لگا ہوں تو آپ لوگ مجھے پہچاننا شروع کر دیں گے۔

سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کا کہنا تھا کہ بالکل اسی طرح اللہ پاک کی ذات ہے جسے ہم جانتے ہیں مانتے ہیں مگر پہچانتے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کو پہچاننے کا اصل طریقہ پاکیزگی ہے اور پاکیزگی نماز میں ہے۔ اور نماز مسجد میں ہے تو اگر مسجد ہی نہیں آؤ گے تو رب کو کیسے پہچانو گے۔

خیال رہے شعیب اختر کی مسجد میں تبلیغ کرنے کی ویڈیو سال 2018 کی ہے جو آج سوشل میڈیا پر دوبارہ وائرل ہو رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More