شاہد خاقان عباسی پارٹی عہدے سےمستعفی

ہم نیوز  |  Feb 01, 2023

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدارت کےعہدے سےمستعفی ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پارٹی نے ان سے راہیں جد کرلیں تو وہ گھر جانا پسند کریں گے۔  

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما  اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نےجنگ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کے سینئر نائب صدر کےعہدے سےاستعفی دے دیا ہے۔

اخبارکےمطابق شاہدخاقان عباسی نےکہاکہ انہوں ںے تین سال قبل نوازشریف پر واضح کردیا تھا کہ اگر مریم نواز کو پارٹی میں سینیئر عہدے پر لایا گیا تو ان کے لیے پارٹی میں رہنا ممکن نہیں ہوگا۔

شاہدخاقان نے واضح کیا کہ وہ کسی بھی موقع پر پارٹی کے چیف آرگنائزر نہیں ہوں گے۔ان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ آخری دم تک ساتھ رہوں گا لیکن اگر پارٹی نے راہیں جدا کرلیں تو گھر جانا پسند کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے ملک کی بہتری کیلئے ’ری امیجننگ پاکستان‘ کے فورم سے پاکستان کی فلاح و بہبود کا پیغام پھیلانے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا ری امیجننگ پاکستان فورم کسی شخص یا پارٹی کیخلاف نہیں ہے، عوام کی ایک بڑی تعداد اس فورم میں شرکت کرتے ہیں اور اس کی سرگرمیوں کا حصہ بن رہے ہیں۔

ہم نیوزنے موقف کیلئے شاہدخاقان عباسی  اورمسلم لیگ ن سےرابطہ کیا لیکن انہوں نے ابھی تک اس پر کوئی موقف نہیں دیا۔

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ ن میں سینئر نائب صدر کے عہدے پر فائز تھے۔ کچھ عرصہ قبل مریم نواز کو بھی سینئر نائب صدر کا عہدہ  دے کر انہیں چیف آرگنائزر بنا دیا گیا تھآ۔

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More