سڑک پر رقص کرنے والے جوڑے کو 10 سال قید کی سزا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ہماری ویب  |  Feb 01, 2023

سڑک کنارے رقص کرنے پر سزا دے دی گئی ، بھلا رقص کرنے میں کیا برائی تھی مگر جو وجہ سامنے آئی ہے تو معلوم ہوا کہ ایسا بھی ہے۔

یہ جوڑا ایرانی ہے جنہیں ڈانس کرنے پر دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

ایرانی حکومت نے 21 سالہ نوجوان جوڑے کو تہران کے آزادی اسکوائر کے قریب رقص کرتے ہوئے ایک ویڈیو پوسٹ کرنے پر دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔

جوڑے پر 2 سال کے لیے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے اس کے علاوہ انہیں ملک چھوڑنے کا بھی کہا گیا ہے۔

روڈ پر رقص کرتی استیاض حقی اور اس کے منگیتر امیر محمد احمدی نے ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی جو وائرل ہو گئی، ویڈیو میں دونوں تہران کے آزادی ٹاور پر رقص کررہے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More