عمران خان کا چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پر اعتراض

ہم نیوز  |  Feb 01, 2023

عمران خان نے مبینہ بیٹی کو ظاہر نہ کرنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے نااہلی کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کردی۔ سابق وزیراعظم نے چیف جسٹس عامر فارووق کے کیس سننے پراعتراض کردیا۔

سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ کے ذریعےعمران خان کی جانب سے جمع کرائے گئے تحریری جواب میں سابق وزیر اعظم نے جسٹس عامر فاروق پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ نا اہلی کی درخواست نا قابل سماعت ہے۔عمران خان رکن اسمبلی نہیں رہے، اسلام آباد ہائیکورٹ مبینہ بیٹی سے متعلق ڈکلریشن کا جائزہ آئینی دائرہ اختیار میں نہیں لے سکتی، اس نوعیت کا معاملہ متعلقہ فورم پر قابل ہو سکتا ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق ماضی میں عمران خان کیخلاف اس نوعیت کا کیس سننے سے انکار کر چکے ہیں، یہ مسلمہ اصول ہے ایک بار جج کیس سے سننے سے انکار کردیں تو جج دوبارہ وہ کیس سنےغیر مناسب ہے، استدعا ہے کہ نا اہلی کی درخواست خارج کی جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More