عمران خان نا اہلی کیس: سماعت کیلیے لارجر بنچ تشکیل دینے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Feb 02, 2023

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان نا اہلی کیس کی سماعت کے لیے لارجر بنچ بنانے کا فیصلہ سنا دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی  مبینہ بیٹی ٹیریان جیڈ کو ظاہر نہ کرنے پر نااہلی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے عمران خان کی نااہلی کی درخوست پر سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ سنادیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ عمران خان کا اعتراض ہے کہ وہ اب پبلک آفس ہولڈر نہیں، الیکشن کمیشن سے کنفرم کرنا ہے کہ موجودہ پوزیشن کیا ہے۔ الیکشن کمیشن سے ڈی نوٹیفائی ہونے کا نوٹیفکیشن منگوا لیتے ہیں۔ درخواست گزار نے عمران خان کا 2018 والا بیان حلفی چیلنج کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

سماعت کے دوران چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے  عمران خان کے وکلا سے مکالمہ کیا کہ آپ کی جانب سے بینچ پر اعتراض اٹھایا گیا ہے؟2018میں کیس سننے سے معذرت ذاتی وجوہات پر نہیں کی تھی۔اس وقت درخواست گزار نے مخصوص بینچ کے سامنے لگانے کی استدعا کی تھی۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ آپ نے اعتراض اٹھایا تو بینچ کی تشکیل نو کر دیتے ہیں۔ہم لارجر بینچ کے سامنے معاملہ رکھیں گے۔

خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنی مبینہ بیٹی ٹیریان سے متعلق کیس میں تحریری جواب عدالت میں جمع کروایا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ یہ مقدمہ سننے کی مجاز ہی نہیں۔ جو جج پہلے یہ کیس سننے سے معذرت کر چکا ہے وہ دوبارہ کیسے اس کیس کو سن سکتا ہے۔

 

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More