پاکستانی آئی ٹی کمپنی سسٹمز کی بڑی کامیابی

ہم نیوز  |  Feb 03, 2023

ریاض: پاکستان کی سب سے بڑی آئی ٹی کمپنی سسٹمز نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اپنا علاقائی ہیڈ کوارٹر قائم کردیا ہے۔

پاکستانی سافٹ ویئر کمپنی ’سسٹمز عربیہ‘ کے نام سے سعودی عرب کے مختلف کاروباری اداروں کو سافٹ ویئر سے متعلق تمام مسائل کا نہ صرف حل پیش کرے گی بلکہ اسی حوالے سے درکار خدمات بھی مہیا کرے گی۔

سسٹمز عربیہ کے مطابق اسے اپنے قیام کے بعد مواصلات، بینکاری اور دیگر سرکاری شعبوں میں بڑے کاروباری اداروں و صارفین کی جانب سے بہت پذیرائی ملی رہی ہے۔

ٹیمینوس کی ایوارڈ یافتہ شراکت دار کمپنی این ڈی سی ٹیک کے حصول کے بعد سسٹمز گروپ منفرد طور پر ڈیجیٹل بینکوں، فن ٹیک کمپنیوں، اور ادائیگی کی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کی ڈیجیٹل ضروریات کو پورا کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

کمپنی کے جنرل منیجر راؤ حامد کے مطابق سعودی عرب میں کام کرنے کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں، ویژن 2030 کے لیے فعال کردار ادا کرنے کے منتظر ہیں۔

اسی ضمن میں سسٹمز گروپ کے سی ای او آصف پیرکا کہنا ہے کہ جیسے جیسے ہم عالمی سطح پر کاروبار کو پھیلا رہے ہیں ، ہم اپنے صارفین کو اپنی فیلڈ میں تیزرفتار حل فراہم کرنے کے علاوہ انہیں جدت اور تخلیقی سوچ میں بھی معاونت کر رہے ہیں، اس کے علاوہ تسلسل کے ساتھ کمپنی کی ترقی کے لیے بھی پرعزم ہیں۔

’سلیکٹ‘ کرنے کا شکریہ، وزیر آئی ٹی کی زبان پھسل گئی

واضح رہے کہ سسٹمز عربیہ کمپنی 6 سے 9 فروری تک ریاض فرنٹ ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والی ٹیکنالوجی کانفرنس لیپ 2023 سے اپنے نئے کاروباری سفر کا آغاز کرے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More