میں ریکھا سے شادی کرنا چاہتا ہوں ۔۔ جب سلمان نے والد سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا تو والدین نے کیا کیا؟

ہماری ویب  |  Feb 04, 2023

مشہور اداکار سلمان خان آج بھی ناظرین کے دلوں پر راج کرتے دکھائی دے رہے ہیں، لیکن ان کی زندگی میں ایک واقعہ ایسا ضرور پیش آیا تھا، جس نے سب کو حیران کر دیا۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایس حوالے سے بتائیں گے۔

سلمان خان کی زندگی میں جہاں نشیب و فراز آتے رہے ہیں، وہیں ان کی زندگی میں ایک ایسا واقعہ بھی پیش آیا جب والدین حیران ہو گئے تھے۔

ہوا کچھ یوں تھا کہ سلمان آج تک اداکارہ ریکھا کو بے حد پسند ہیں، وہ وقت بھی جب سلمان خان نوجوان کے دور میں موجود تھے تو ریکھا سے بے انتہا محبت کر بیٹھے تھے۔

بگ باس کے سیٹ پر جب ریکھا اور سلمان موجود تھے تو سلمان خان نے اس واقعے کا تذکرہ کیا اور انکشاف کیا کہ ایک وقت ایسا تھا جب میں ریکھا سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ ریکھا سے بات کرنے کے لیے سلمان نے یوگا کلاسز بھی جوائن کر لی تھیں۔

یوگا کلاس میں اکثر ریکھا جایا کرتی تھی، یہی وجہ تھی کہ سلمان نے اپنے دوستوں کے ہمراہ یوگا کلاس جوائن کی، تاکہ کسی طرح ریکھا سے بات ہو سکے۔ دوسری جانب ریکھا نے بھی اس بات کا انکشاف کر دیا کہ سلمان نے اپنی فیملی میں سب کو بتا دیا تھا ک بڑا ہو کر میں اسی لڑکی (ریکھا) سے شادی کروں گا۔

جس پر سلمان نے ہنستے ہوئے کہا کہ شاید اسی لیے میری شادی نہیں ہوئی، ساتھ ہی ریکھا نے جواب دے دیا شاید اسی لیے میری بھی شادی نہیں ہوئی۔

لیکن جب یہ بات سلمان کے والدین کو پتہ چلی تو والدین بھی خو حیران ہوئے اور اسے مزاق کے طور پر بھی لے کر خوب ہنسے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More