بھارت کا ڈالر کے بجائے درہم میں ادائیگی کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Feb 05, 2023

نئی دہلی: بھارت نے روس کو تیل کی خریداری پر ادائیگی ڈالر کے بجائے درہم میں کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی حکومت نے ایک بار پھر روس کو پیٹرول کی خریداری پر ادائیگی ڈالر کے بجائے اماراتی درہم میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لیے اسٹیٹ بینک انڈیا نے امارات میں برانچ بھی کھول لی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت نے روس کو ڈالر کے بجائے درہم میں ادائیگی کی تھی تاہم یہ سلسلہ زیادہ دیر تک جاری نہیں رہ سکا تھا اور پھر ڈالرز میں ہی پیٹرول کی خریداری ہو رہی تھی تاہم اب ایک بار پھر بھارت نے ڈالرز میں ادائیگی روک دی ہے اور امارات درہم میں ادائیگی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

بھارتی تاجروں نے اپنی حکومت کو ڈالر کے بجائے درہم میں ادائیگی کرنے کا مشورہ دیا تھا جس پر بھارتی حکومت نے عملدرآمد کیا۔ بھارتی تاجروں کا کہنا تھا کہ اماراتی بینکوں کی جانب سے عدم تعاون کی وجہ سے درہم میں ادائیگی کا سلسلہ متاثر ہوا تھا۔

مغربی ممالک کی بڑی معیشتوں نے روس سے خام تیل 60 ڈالر فی بیرل سے زیادہ قیمت سے خریدنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے لیکن بھارت اور چین نے ان پابندیوں کو تسلیم نہیں کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More