ایک کے بعد ایک تصویر ۔۔ شاہد آفریدی نے بیٹی انشا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی تصدیق سے متعلق کیا اعلان کر دیا؟

ہماری ویب  |  Feb 06, 2023

سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے بیٹی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے متعلق اعلان کیا ہے۔

گذشتہ ہفتہ جمعے کے روز شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی کا نکاح قومی فاسٹ باؤلر شاہین کے ساتھ ہوا جس کے چرچے پورے انٹرنیٹ پر ہوتے رہے۔

نکاح کی تقریب سے تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ لیکن اب ایک اور تصویر وائرل ہو رہی ہے جس کی وضاحت شاہد آفریدی کو خود کرنا پڑی۔

شاہد آفریدی کی بیٹی کے نام سے منسوب جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ بنایا گیا ہے جس پر شاہد آفریدی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تردید کی ہے۔

شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی انشا کے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ کی ایک تصویر شئیر کی ہے جس پر انہوں نے خاص نوٹ تحریر کیا ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ میری بیٹیاں سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نہیں ہیں، اور ان کے نام سے جتنے بھی اکاؤنٹس موجود ہیں وہ سب جعلی ہیں جنہیں فوری رپورٹ کرنا چاہیے۔

خیال رہے اس سے قبل بھی شاہد آفریدی بیٹیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق وضاحت دے چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More