13 سال بعد مجھے طلاق ہوئی کیونکہ ۔۔ اداکارہ ثنا فخر نے بچوں اور علیحدگی کے بارے میں پہلی بتاتے ہوئے کیا انکشاف کردیا؟ دیکھیئے ویڈیو

ہماری ویب  |  Feb 06, 2023

لالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ثنا فخر کی گذشتہ برس شوہر کے ساتھ علیحدگی ہوئی۔ ثنا فخر اور ان کے شوہر کے درمیان 14 سال بعد طلاق ہوئی جس کی افسوسناک خبرانہوں نے اپنے انسٹاگرام پر دی تھی۔

ثنا فخر شوبز کی ایک تجربہ کار اداکارہ ہیں جنہوں نے اپنی شاندار ادا کاری سے لوگوں کو خوب محظوظ کیا۔ حال ہی میں ثناء فخر مشہور یوٹیوبر نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان مدعو ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی طلاق سے متعلق گفتگو کی۔

پروگرام میزبان نے ثنا سے سوال کیا کہ آپ کی اپنے سابق شوہر کے ساتھ علیحدگی کی کیا وجہ تھی اور بچے کس کے ساتھ رہ رہے ہیں؟ ثنا فخر نے کہا بریک اپ یعنی علیحدگی تکلیف پہنچاتی ہے۔ انہوں نے اپنی طلاق کی انسٹا پوسٹ کو کلئیر کرتے ہوئے بتایا کہ کبھی کبھی انسان کو تعلق توڑنا پڑتا ہے کیونکہ اگر ایسا نہ ہو تو بہت کچھ ٹوٹ جاتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اللہ کبھی دو اچھے لوگوں کو الگ نہیں کرتا جب تک کہ ایک منافق نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ منافق وہ ہوتا ہے جو آپ کے سامنے کچھ اور پیچھے کچھ اور ہوتا ہے۔

اداکارہ ثنا فخر نے دبے لفظوں میں بتایا کہ آپ جب حقیقت میں رہتے ہیں تو حقیقت میں آپ کو دکھتی ہے۔ میں حقیقت میں جیسی دکھتی ہوں ویسی ہی رہوں گی۔ انہوں نے بتایا کہ پھر میں کوئی بھی بات نہیں کی۔

ثنا فخر کا مزید کہنا تھا کہ انسان ہر چیز بتا نہیں سکتا محسوس کرسکتا ہے۔ بچوں سے متعلق ثنا کا کہنا تھا کہ وہ میرے پاس ہی رہتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More