شوہر کے پیسے کافی نہیں کیونکہ ۔۔ 5 بالی ووڈ سپر اسٹارز کی بیویاں کیا کرتی ہیں؟

ہماری ویب  |  Feb 06, 2023

بالی ووڈ کی چکا چوند دنیا میں پیسے کی ریل پیل ہے اور سپر اسٹارز کے خاندانوں کے ٹھاٹھ کسی بھی طرح شاہی خاندانوں سے کم نہیں لیکن یہاں حیرت کی بات تو یہ ہے کہ سپر اسٹارز کی بیویاں شوہروں کے مال و دولت پر عیش کرنے کے بجائے خود بھی اپنے الگ کاموں کی وجہ سے مشہور ہیں۔ آیئے آپ کو بتاتے ہیں کہ بالی ووڈ کے پانچ سپر اسٹارز کی بیگمات کیا کرتی ہیں۔

کرن راؤ /عامر خان

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان سے 2005 میں شادی کرنے والی کرن راؤ مہاراشٹر میں کام کرنے والی این جی او "پانی" کی شریک بانی ہیں اور اس کے علاوہ بطور رائٹر اور ڈائریکٹر کئی فلموں کیلئے کام کرچکی ہیں۔ 2021 میں عامر خان سے علیحدگی سے پہلے کرن راؤ نے عامر خان کی بیوی ہونے کے علاوہ اپنی ایک الگ شناخت قائم کرلی تھی۔

مانا شیٹھی/ سنیل شیٹھی

سپر اسٹار سنیل شیٹھی کی اہلیہ مانا شیٹھی ایک اچھی ڈیزائنر ہیں جبکہ رئیل اسٹیٹ کے بزنس کے علاوہ ممبئی میں ڈیکوریشن کے سامان کے بہت بڑے اسٹور کی مالک بھی ہیں۔ مانا شیٹھی بھارت میں بچوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی ایک این جی او سے بھی وابستہ ہیں۔

سنیتا کپور/انیل کپور

بھارتی فلم انڈسٹری کے نائیک انیل کپور کی اہلیہ سنیتا ماضی میں ماڈلنگ کرتی رہیں لیکن شادی کے بعد انہوں نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی، سنیتا کپور جیولری ڈئزائننگ کے کام میں اپنا ایک الگ مقام رکھتی ہیں اور ان کے خریداروں میں کئی شاہی افراد بھی شامل ہیں۔

ٹوئنکل کھنہ/اکشے کمار

ماضی کے سپر اسٹار راجیش کھنہ اور ڈمپل کپاڈیہ کی بیٹی ٹوئنکل کھنہ نے بالی ووڈ میں قسمت آزمائی کی لیکن کچھ عرصہ بعد اکشے کمار سے شادی کرکے گھر داری سنبھال لی تاہم انہوں نے اپنی ایک الگ پہچان بھی بنائی۔ ٹوئنکل کھنہ اس وقت ایک بہترین فلم پروڈیوسر کے علاوہ ایک اچھی لکھاری بھی ہیں اور کئی فلموں کی کہانیاں لکھ چکی ہیں جبکہ ان کا شمار اچھے قلمار اور تجزیہ کاروں میں ہوتا ہے۔

گوری خان /شاہ رخ خان

شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان بالی ووڈ اسٹارز کے خاندانوں میں ایک مشہور ترین خاتون ہیں تاہم شاہ رخ خان کی اہلیہ ہونے کے علاوہ گوری خان ایک بہترین انٹیریئر ڈیزائنر کے طور پر جانی جاتی ہیں۔ گوری خان ہالی ووڈ ستاروں کے علاوہ بالی ووڈ کے کئی اسٹارز کے گھروں کی ڈیزائننگ بھی کرچکی ہیں جبکہ گوری خان کو بھارتی میگزین 50 بااثر خواتین کی فہرست میں شامل کرچکا ہے

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More