شوق بھی پورا کیا اور کاروبار بھی کیا ۔۔ چھوٹا سا کاروبار کرنے والے دلپسند کے مالک کی کہانی، جو شاید آپ بھی نہیں جانتے ہوں گے

ہماری ویب  |  Feb 06, 2023

ویسے تو کراچی مسیت ملک بھر میں ایسے کئی مشہور برنڈز اور چیزیں ہیں، جو کہ اب لازم و ملزوم ہو گئی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی مشہور چیز کے بارے میں بتائیں گے۔

عید کا دن ہو یا پھر شادی بیاہ کی تقریبات اکثر میٹھے میں مٹھائی ضرور ہوتی ہے، اور یہی میٹھےکی مٹھائی دلپسند کی بھی موجود ہوتی ہے۔

دلپسند کا نام آتے ہی ذہن میں گلاب جامن، چم چم، سمیت کئی رسیلی اور میٹھی مٹھائیاں گھومنے لگتی ہیں، ساتھ ہی سموسے اور اسنیکس بھی توجہ خوب حاصل کر لیتے ہیں۔

لیکن دلپسند کی کہانی کی کافی منفرد ہے، جسے ایک تاجر حاجی احمد میاں نے 1957 میں چھوٹے کاروبار سے شروع کیا، یہ ایک چھوٹا سا پودا تھا جسے حاجی احمد میاں نے خلوص، محنت اور لگن کے ساتھ پروان چڑھایا۔

جس کے بعد اس پودے کی ذمہ داری عامر دلپسند سے سنبھال لی، عامر بھی تاجر ہی تھے جنہوں نے نہ اس پودے کو درخت بننے میں مدد کی بلکہ اپنے شوق یعنی کیٹل فارمنگ کو بھی پورا کیا۔

جی ہاں، دلپسند کیٹل فارمنگ کا شوق بھی انہی کا تھا، جو آج پورے پاکستان میں صف اول کے کیٹل فارمز میں شامل ہے۔

عامر دلپسند کا گزشتہ سال انتقال ہو گیا تھا، یوں اچانک انتقال نے جہاں گھر والوں کو توڑ دیا تھا وہیں ان کے دوست احباب اور کیٹل انڈسٹری کے دوست بھی افسردہ تھے، کیونکہ خوش اخلاق، باصلاحیت اور تجربہ کار شخصیت نے سب کو اپنی جانب متوجہ کیا تھا۔

دلپسند کا شمار بھی کراچی کی پہچان بنتا جا رہا ہے، چاہے بس کنڈیکٹر ہو یا پھر رکشہ ڈرائیور اگر، یہ کہا جائے کہ ایم اے جناح روڈ دلپسند پر اتار دے، تو ڈرائیور اور کنڈیکٹر فورا سمجھ جائے گا، کہ کس مقام کی بات ہو رہی ہے۔

اگرچہ سوشل میڈیا پر دلپسند سے متعلق منفی خبریں بھی وائرل ہوئیں، تاہم انتظامیہ کی تردید نے ان منفی خبروں کو مردہ کر دیا، جبکہ آج بھی دلپسند شہر قائد کے شہریوں کی خوشیاں دوبالا کر رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More