ترکیہ میں دو، شام میں ایک زلزلہ، جاں بحق افراد کی تعداد 2300 سے زائد، ایمرجنسی نافذ

ہم نیوز  |  Feb 06, 2023

انقرہ/ دمشق : ترکیہ میں آج 7 اعشاریہ 5 کی شدت سے زائد کے دو زلزلے آئے ہیں جس کے باعث اب تک 2300 سے زائد افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔

ترکیہ کے مؤقر نشریاتی ادارے اناطولو نیوز ایجنسی اور ٹی آر ٹی کے علاوہ عالمی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق ترکیہ میں دوسرا زلزلہ کہرامنمراس صوبے کے ضلع البستان میں آیا جس کی شدت 7 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی۔

البستان پہلے زلزلے کے مرکز غازین تیپ سے 80 میل شمال میں واقع ہے جہاں صبح 7 اعشاریہ 8 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔

ترکیہ کے ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی کے ایک عہدیدار نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ البستان میں آنے والا زلزلہ آفٹر شاکس نہیں تھا بلکہ یہ صبح آنے والے زلزلے سے بالکل مختلف نوعیت کا علیحدہ زلزلہ تھا۔

البستان میں آنے والے دوسرے زلزلے سے اب تک کسی قسم کے جانی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں البتہ صبح آنے والے زلزلے میں اب تک 1500 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ زخمیوں کی تعداد ہزاروں میں بتائی جارہی ہے۔

ابتدائی اعداد و شمار کے تحت شام میں آنے والے زلزلے کے باعث اب تک 810 افراد جاں بحق اور 1800 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جب کہ متعدد عمارات زمیں بوس ہو گئی ہیں۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ترکیہ میں زلزلے سے اموات کی تعداد 912 ہوگئی ہے جب کہ 5 ہزار 383 افراد زخمی ہیں لیکن زلزلے سے ہونے والی اموات کی تعداد مزید کتنی بڑھیں گی؟ فی الوقت کچھ نہیں کہہ سکتے ہیں البتہ امید ہے کہ جلد از جلد اور کم سے کم نقصان کے ساتھ ہم مل کراس آفت سے نکل جائیں گے۔

ترکیہ نے زلزلے کی تباہی کے پیش نظر ریاستی سطح پر  ہنگامی صورتحال نافذ کر دی ہے، شہریوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے موبائل فونز استعمال نہ کریں تاکہ امدادی رضاکاروں کو آپس میں رابطہ قائم کرنے میں دشواری اور پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

عالمی خبر رساں ایجنسیون کے مطابق ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلوں کو ماہرین حالیہ تاریخ کے سب سے بڑے زلزلے قرار دے رہے ہیں۔

ترک ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی کا کہنا ہے  زلزلے کے بعد سے اب تک 78  آفٹرشاکس محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے سے اب تک کم ازکم ایک ہزار 710 عمارات کے زمیں بوس ہونے کی اطلاعات موصول ہو چکی ہیں۔

دمشق ایئرپورٹ پر اسرائیلی میزائل حملہ، 2 فوجی اہلکار ہلاک

امپیریکل کالج لندن کے ماہر اسٹیفن ہِکس نے بتایا کہ اس سے قبل ترکی میں دسمبر 1939 کے دوران 7.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں 30 ہزار سے زیادہ لوگ جاں بحق ہوئے تھے۔

Just looking at the distribution of magnitude 7 and greater quakes since instrumental records began (~1900), today’s M7.8 event is by far the largest quake ever recorded in this region.Most large earthquakes have occurred along the Northern Anatolian Fault in N. Turkey. pic.twitter.com/O7GP4iQsfz

— Stephen Hicks 🇪🇺 (@seismo_steve) February 6, 2023

زلزلے کا مرکز ترکیہ سے جنوب میں غازی انٹپ صوبے کے علاقے نرداگی میں تھا جب کہ زلزلے کی گہرائی 17.9 کلومیٹر تھی۔ ترک میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ایک منٹ تک محسوس کیے گئے۔

ترکیہ،زلزلے سے کئی عمارتیں زمین بوس ہو گئیں#Turkey #Lebanon #EarthQuake #Turkiye #Syriaبراہ راست نشریات دیکھیں: https://t.co/ntbdEfa85u pic.twitter.com/JIrXHleyC9

— HUM News (@humnewspakistan) February 6, 2023

زلزلے کے آفٹر شاکس ترکیہ کے وسطی علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے ہیں جن کی شدت 6.7 ریکارڈ کی گئی، آفٹر شاکس تقریباً 11 منٹ بعد محسوس کئے گئے۔

ترکی اور شام میں 7.8 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی . سوشل میڈیا پر گردش کرتی اس ویڈیو میں تباہی کے مناظر کو دیکھا جا سکتا ہے – #Turkey #Lebanon #EarthQuake #Turkiye #Syria pic.twitter.com/Er3DNgTxA1

— HUM News (@humnewspakistan) February 6, 2023

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے ترکیہ زلزلے سے ہونے والے نقصانات پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں برادر ملک ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں، پاکستان اپنے برادر ملک ترکیہ کے عوام اور حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گا ، ترکیہ نے ہر مشکل میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی کے بڑھتے واقعات پوری دنیا کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے۔

We send our heartfelt condolences & most sincere sympathies to the government and the people of Syria who have suffered major human and material losses from the devastating earthquake early this morning. 🇵🇰 🇸🇾

— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) February 6, 2023

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی کسی ایک ملک یا خطے تک محدود نہیں رہی ہے۔ انہوں نے ترکیہ زلزلے میں جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More