اسحاق ڈار نے وہی حرکت کی جو شوکت ترین نے کی تھی، مفتاح اسماعیل

ہم نیوز  |  Feb 06, 2023

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پھر وہی حرکت کی جو شوکت ترین نے کی تھی، انہوں نے آئی ایم ایف سے کیا گیا معاہدہ توڑا تھا۔

ہم نیوز کے پروگرام ’پاور پالیٹکس‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے کے بعد چیزیں بہتر ہوں گی، پی آئی اے اس سال 90 ارب روپے کا نقصان کرے گی لیکن اگر پی آئی اے کی نجکاری ہو گی تو 90 ارب روپے کا نقصان نہیں ہوگا۔

مفتاح اسماعیل نے میں تو چاہ رہا تھے پہلے دن ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے، سیلاب آنے سے پہلے ہم نے ڈیفالٹ رسک کو کم کیا تھا، شہباز شریف اگر آج وزیراعظم نہ ہو تے تو ملک ڈیفالٹ کی طرف جا چکا تھا۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما نے ایک سوال کے جواب میں واضح طور پر کہا کہ مریم نواز کے چیف آرگنائر بننے پر نہ میرے تحفظات ہیں نہ شاہد خاقان عباسی کے ہیں، شاہد خاقان عباسی مریم نواز کو اسپیس دینا چاہتے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مریم نواز کے پاکستان پہنچے کے بعد میرا ان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، ہم یہ بات کر رہے ہیں کہ اسٹیک ہولڈرز کی ایک میٹنگ ہونی چاہیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More