سستا پیٹرول اسکیم سے پیٹرول حاصل کرنے کا طریقہ ۔۔ کس کو پیٹرول سستا کس کو مہنگا ملے گا، اسکیم شروع کب ہوگی؟

ہماری ویب  |  Mar 22, 2023

موٹر سائیکل، رکشہ، چھوٹی گاڑی والوں کو پیٹرول 100 روپے سستا فراہم کیا جائے گا، اس اسکیم سے ایک کروڑ 58 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے، حکومت نے اسکیم کیلئے 28 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی حکومت کی جانب سے سستا پیٹرول اسکیم شروع کی جارہی ہے اس اسکیم کے تحت موٹر سائیکل والوں کو پیٹرول پر 50 روپے کے بجائے 100 روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔

سستا پیٹرول کیسے ملے گا یہ جاننے سے پہلے اس اقدام کی وجہ بھی آپ کو بتاتے چلیں تو وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ غریبوں کو سستا پیٹرول دینے کے لیے امیروں کے لیے پیٹرول مزید 50 روپے لیٹر مہنگا کر دیا جائے گا۔یعنی حکومت حکومت امیروں سے پیسے لے کر غریبوں کی گاڑیوں میں سستا پیٹرول ڈالے گی۔

سستا پیٹرول اسکیم کیلئے وہ لوگ اہل ہونگے جن کی ماہانہ آمدن چالیس ہزار سے کم ہے، سستا پیٹرول صرف رجسٹریشن والی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے حامل افراد کو دیا جائے گا، بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد بھی اس سبسڈی کے اہل ہیں۔

اب یہاں کہانی میں نیا موڑ آیئے گا کیونکہ یہ سستا پیٹرول آپ کو یونہی نہیں مل جائیگا بلکہ اگر آپ کی آمدنی ماہانہ چالیس ہزار سے کم ہے اور آپ اس اسکیم کے تحت سستا پیٹرول حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اپنا شناختی کارڈ نمبر 786 پر میسج کریں اور تصدیقی ایس ایم ایس کا انتظار کریں۔

سبسڈی کے تحت پیٹرول حاصل کرنے والا شخص پیٹرول پمپ پر اپنا شناختی کارڈ اور ون ٹائم پاس ورڈ دکھا کر سستا پیٹرول حاصل کر سکے گا۔ ایک وقت میں صرف دو سے تین لیٹر سستا پیٹرول فراہم کیا جائے گا۔

حکومت کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ماہانہ 21 لیٹر پیٹرول استعمال کرتے ہیں لیکن اگر آپ 21 لیٹر سے زائد پیٹرول استعمال کرتے ہیں تو آپ کو اس کی پوری قیمت ادا کرنا ہوگی۔

یہ سستا پیٹرول آپ کو ابھی فوری نہیں ملے گا بلکہ بھی تو یہ بات صرف ہوا میں ہی ہے ، ابھی صرف اعلان ہوا ہے اس کیلئے پالیسی 6 ہفتوں میں بنے گی، حکومت نے ابھی صرف پیٹرول سستا کرنے کا لالی پاپ دیا ہے اور اس پر عمل کب ہوگا یہ ابھی راز ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More