پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے آج یا کل مرتضی بھٹو کی طرح قتل کیا جا سکتا ہے۔
ویڈیو لنک سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ لاہور کے لیے روانہ ہوا تو آئی جی اسلام آباد اہلکاروں پر برس پڑا،ذہنی طور پر تیار تھا کہ یہ مجھے پکڑیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد جب روانہ ہوا تو سب کو کہا تھ ایہ گرفتار کرنے کی کوشش کریں گے۔
عمران خان نے کہا کہ جیل میں چلا جاؤں گا مگر اپنے لوگوں کا قتلِ عام نہیں چاہتا،کبھی ہارنہیں مانوں گا،آخری گیند تک ان کامقابلہ کروں گا۔
انہوں نے آج شام زمان پارک میں آپریشن شروع کرنےکا بھی خدشہ ظاہر کیا۔