چاند نظر آ گیا، پہلا روزہ کل

ہم نیوز  |  Mar 22, 2023

ملک میں  رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا لہذا پہلا روزہ کل 23 مارچ بروز جمعرات کو ہو گا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس پشاور میں ہوا جس کی صدارت چیئرمین کمیٹی مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے کی، اجلاس میں مركزی و زونل ممبران، وزارت مذہبی امور و دیگر اداروں کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

اجلاس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ ۔بہاولپور، رحیم یار خان اور صوابی سے شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے ملک بھر میں زونل کمیٹی کے اجلاس بھی ہوئے۔

اس سے قبل پنجاب کی زونل کمیٹی کے سربراہ طاہر رضا بخاری نے اعلان کیا کہ لاہور سمیت صوبے بھر میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا۔

اس کے علاوہ صوبہ سندھ اور کوئٹہ میں بھی رمضان کا چاند نظر نہیں آیا اور اس کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

دوسری جانب بھارت اور بنگلا دیش میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد پہلا روزہ بروز جمعہ 24 اپریل کو ہو گا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More