50 سال بعد اولاد ہوئی تو خوشی کیوں نہیں ہوئی، 70 سالہ خاتون بڑھاپے میں ماں تو بن گئی مگر کس بات کی تکلیف ہو رہی تھی؟

ہماری ویب  |  Mar 23, 2023

اکثر کچھ ایسی خبریں بھی سب کی توجہ خوب سمیٹ لیتی ہیں جو کہ حیران کن تو ہوتی ہیں، مگر سب کے لیے دلچسپی کا باعث بھی بن ہی جاتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

اولاد کے ترستے والدین کو بلاآخر اس وقت خوشی ملی جب بڑھاپے کی حالت میں جوڑا والدین بن گیا، یعنی وہ وقت جب دادا دادی بننے کی عمر ہوتی ہے، اس عمر میں یہ جوڑا پہلی بار والدین بنا۔

بھارتی شہر ہریانہ سے تعلق رکھنے والی 70 سالہ راجو دیوی کی شادی کو 50 سال ہو گئے تھے، اب ظاہر ہے شادی کے اتنے عرصے بعد بھی اولاد نہ ہونا تو افسردہ کر ہی دیتا ہے۔

لیکن اس سے بھی زیادہ ستم ظریفی یہ تھی کہ گھر والے اور سسرال کے طعنوں نے زندگی اجیرن کر دی تھی، ایک تو پہلے سے ہی زخم لیکن جب اس پر چھڑکا جانے والا نمک صورتحال کو مزید خراب کر دیتا ہے۔

ایسا ہی کچھ راجو دیوی اور ان کے شوہر کے ساتھ ہوا تھا، اولاد سے محرومی کا شکار جوڑے کو مایوسی تو ہوتی تھی مگر ساتھ ہی ساتھ شدید ذہنی دباؤ بھی ہوتا تھا۔

ایسے میں دونوں نے فرٹیلٹی علاج کی جانب توجہ دی، جس میں ڈاکٹرز کی نگرانی میں علاج معالجہ ہوتا ہے اور بے اولاد جوڑوں کو ایک امید دلائی جاتی ہے۔

ایسا ہی کچھ راجو دیوی کے ساتھ بھی ہوا اور پھر 50 سال بعد راجو دیوی نے ایک نومولود بچی کو جنم دیا، جو کہ کافی کمزور تو تھی تاہم بیٹی کو دیکھ کر ماں سے رہا نہ گیا اور رونے لگی۔

اب ظاہر ہے، 50 برس اولاد کا انتظار کرنے والی ماں اور باپ کے لیے یہ لمحہ کسی بڑے موقع سے کم نہ تھا۔ ایسے میں والدین کے لیے نہ صرف تقریب کا اہتمام کیا گیا بلکہ رشتے داروں نے بھی حیرت کا اظہار کرنے کے بجائے جوڑے کو خوب مبارک باد دی۔

لیکن اس سب میں سماج کبھی خوش نہیں رہ پاتا ہے، انسان کی خوشی میں سماج ہمشیہ نقص ہی نکالتا ہے، یہاں بھی یہی ہوا، بوڑھے والدین کو اس عمر میں اولاد پیدا کرنے پر والدین کو طعنوں کا سامنا بھی تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More