سوئی نادرن گیس کا اہم اعلان

ہم نیوز  |  Mar 23, 2023

لاہور: سوئی نادرن گیس کمپنی نے رمضان المبارک میں بلا تعطل گیس کی فراہم کا اعلان کر دیا۔

سوئی نادرن گیس کے ترجمان کے مطابق رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار میں گھریلو صارفین کو بلا تعطل گیس کی فراہم کے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ گیس کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ گھریلو صارفین کے لیے رات 2:30 سے صبح 6 بجے تک اور شام 4 سے رات 9 بجے تک پریشر کے ساتھ گیس کی فراہمی یقینی بنائیں گے اور ان اوقات کے علاوہ بھی گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 

ترجمان کے مطابق سحر اور افطار کے وقت گیس پریشر کے مسائل کو فوری حل کرنے کے لیے مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی جائیں گے جبکہ شکایات کے فوری حل کے لیے کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔

سوئی نادرن گیس کمپنی کی جانب سے صارفین سے سحر و افطار میں گیس کے ضیاع کو روکنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More