سیٹلائٹ انٹرنیٹ کمپنی پاکستان میں رجسٹرڈ

ہم نیوز  |  Mar 23, 2023

اسلام آباد: سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کی کمپنی اسٹار لنک نے پاکستان میں رجسٹریشن کروا لی۔

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) سے گلوبل ڈائریکٹر اسپیس ایکس نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا کہ اسٹار لنک کی سروسز سے ٹیلی کام آپریٹرز کے آپریشنل اخراجات میں کمی ہو گی جبکہ دور دراز علاقوں میں غیر فعال موبائل ٹاورز بھی کم خرچ میں فعال ہو سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد پاکستان کے ہر کونے میں سستے ٹیرف پر براڈ بینڈ سروسز پہنچانا ہے اور اسٹار لنک اس حوالے سے اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق سے گلوبل ڈائریکٹر اسپیس ایکس کی ملاقات

اسپیس ایکس کی کمپنی اسٹار لنک نے ایس ای سی پی میں اپنی رجسٹریشن کرالی ہے، پاکستان میں تیزترین اور ارزاں سیٹیلائٹ انٹرنیٹ سروسز کی راہیں ہموار ہورہی ہیں، امین الحق

— Ministry of IT & Telecom (@MoitOfficial)

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک کے خلاف تحقیقات کا آغاز

گلوبل ڈائریکٹر اسپیس ایکس نے تعاون کرنے پر وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن میں تیزی سے آگے کی طرف بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمپنی کے بنیادی مراحل طے ہو گئے ہیں اور اب اس پر تیزی سے کام شروع کر دیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More