مئی میں معمول سے 127 فیصد زیادہ بارشیں،محکمہ موسمیات نے ڈیٹا جاری کردیا

ہم نیوز  |  Jun 03, 2023

محکمہ موسمیات نے مئی کا موسمیاتی خلاصہ جاری کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں مئی میں معمول سے127فیصد زائد بارشیں ریکارڈ ہوئیں۔

63سال میں رواں سال مئی دوسرا زائد بارش کا مہینہ رہا،مئی میں ایک دن میں حافظ آباد میں 80ملی میٹر بارش 5مئی کو ہوئی۔

مئی میں مالم جبہ 185ملی میٹر بارش کے ساتھ زائد بارش والا علاقہ رہا،مئی میں دن کا درجہ حرارت معمول کے اوسط سے0.98ڈگری سینٹی گریڈ کم رہا۔

ملک میں دن کا اوسط درجہ حرارت 35.28ڈگری سینٹی گریڈ رہا،21مئی کو 49ڈگری سینٹی گریڈ کیساتھ جیکب آبادگرم ترین مقام رہا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More