امریکا نے رجیم چینج کے بیانیے کو جھوٹ قرار دے دیا

ہم نیوز  |  Jun 07, 2023

واشنگٹن: امریکہ نے ایک بار پھر پاکستان میں رجیم چینج کے بیانیے کو جھوٹ قرار دے دیا۔

نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی سازش سے متعلق الزامات صریحاً جھوٹ ہیں اور پاکستانی سیاست کے فیصلے پاکستانی عوام نے کرنے ہیں جو آئین کے مطابق ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کہ خدیجہ شاہ کے کیس کو فالو کر رہے ہیں کیونکہ خدیجہ شاہ کی دہری شہریت ہے اور ہم پاکستانی حکام سے براہ راست رابطے میں ہیں اور کہا ہے کہ خدیجہ شاہ کو قونصلر رسائی دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: 

ویدانت پٹیل نے کہا کہ کوئی امریکی شہری گرفتار ہوتا ہے تو ہم ان کی ممکنہ مدد کے لیے تیار رہتے ہیں اور دوسرے ممالک سے کہا ہے کہ گرفتار امریکیوں کے لیے طریقہ کار کو سامنے رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم کے دورہ امریکہ پر تمام معاملات پر بات ہو گی جبکہ انسانی حقوق اور مذہبی آزادی کا معاملہ بھی مودی سے بات چیت کا حصہ ہو گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More