چین کا پاکستان کے حوالے سے بڑا اعلان

ہم نیوز  |  Jun 07, 2023

بیجنگ: چین نے زمینی دو طرفہ تجارت میں پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چین اور پاکستان تجارت اور دیگر شعبوں میں قریبی تعاون میں مصروف ہیں اور چین پاکستان سے معیاری زرعی مصنوعات کو اپنی منڈی میں داخل کرنے کا خیرمقدم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

انہوں نے کہا کہ زمینی نقل و حمل کے ذریعے دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان کا پہلا سمندری غذا کا کارگو کنٹینر قراقرم ہائی وے کے ذریعے سنکیانگ پہنچا اور یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان سے سمندری خوراک کے کنٹینرز کو چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے ساتھ ساتھ کراچی سے کاشغر شہر تک سڑک کے ذریعے پہنچایا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More