دوسری عالمی جنگ کا پراسرار بنکر دریافت

ہم نیوز  |  Jun 07, 2023

بیجنگ: دوسری عالمی جنگ کا پراسرار بنکر دریافت ہوا ہے۔ جو جاپانی افواج کے چینی فوجیوں پر ظلم و تشدد کا ثبوت ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دوسری عالمی جنگ میں جاپانی افواج کے چینی فوجیوں پر ظلم و تشدد کا ایک اور ثبوت سامنے آیا ہے اور اس کی تصدیق چینی ماہرینِ آثارقدیمہ نے کی ہے۔

چینی ماہرین آثار قدیمہ نے حال ہی میں ایک زیر زمین خفیہ فوجی بنکر دریافت کیا ہے۔ جس کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ اس بنکر میں جاپانی عسکری سائنسداںوں نے چینی جنگی قیدیوں اور دیگر افراد پر 1935 سے 1945 تک عجیب وغریب اور ہولناک طبی تجربات کیے گئے تھے جن کا تذکرہ جنگی تاریخ میں ملتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

ماہرین کے مطابق جاپانی افواج نے اس بنکر کو یونٹ 731 کا نام دیا ہوا تھا۔ چینی علاقے اینڈا کے پاس اس بنکر میں جاپانیوں نے چینی قیدیوں کو بے ہوش کیے بغیر ان کی سرجری کی اور ان پر جراثیم کے اثرات دیکھے۔ چینی فوجیوں پر کئی طرح کے کیمیائی تجربات کے لیے انہیں تختہ مشق بنایا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق جاپانی فوجی چین کی بڑی آبادی کو ٹائفائیڈ، ہیضے اور طاعون کا شکار بنانا چاہتے تھے۔ ان تجربات کے پھیلاؤ کو محدود رکھنے کے لیے زیرِ زمین بنکروں میں ایسے تجربات کیے گئے تھے۔

چینی ماہرین کی دریافت کے بعد سرنگ نما بنکر میں کئی کیمرے، پنجرے نما سیل، آپریشن تھیٹر اور آلات بھی ملے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More