جمہوریت کو خطرہ ہے، وزراء اپنے مفادات کا دفاع کر رہے ہیں، شہزادہ ہیری

ہم نیوز  |  Jun 07, 2023

برطانیہ کے شہزادہ ہیری نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ برطانوی وزیراعظم رشی سوناک کی حکومت میں جمہوریت خطرے میں ہے، برطانوی وزراء اپنے مذاکرات کا دفاع کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے ‘دی گارڈین’ کے مطابق پرنس ہیری نے عدالت میں پیشی کے دوران میڈیا سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں جمہوریت کو خطرہ لاحق ہے کیونکہ برطانوی میڈیا حکومت کے ساتھ مل کر “سٹیٹس کو” کو برقرار رکھنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔

ہائیکورٹ میں پیشی کے دوران پرنس ہیری کا کہنا تھا کہ برطانیہ کو عالمی سطح پر ہماری پریس اور حکومت سے پرکھا جاتا ہے، ان دونوں کے بارے میں میرا یقین ہے کہ وہ سب سے نیچے ہیں۔

خیال رہے کہ شہزادہ ہیری فون ہیکنگ کیس میں لندن ہائیکورٹ ‘مرر گروپ نیوز پیپرز’ کیخلاف دستاویز جمع کرانے پہنچے تھے۔ شہزادہ ہیری 130 سالہ تاریخ میں عدالت میں ثبوت پیش کرنے والے پہلے سینئر شاہی فرد ہیں۔

دوسری طرف عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم رشی سوناک اس وقت 2 روزہ دورے پر امریکا میں موجود ہیں۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد برطانوی وزیراعظم کا یہ پہلا امریکی دورہ ہے۔ اس دوران رشی سوناک کاروباری وفود، کانگریس رہنماؤں اور صدر بائیڈن سے ملاقات کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More