4 بچوں کی طبعی موت کے نئے شواہد کے بعد ماں کو 20 سال بعد رہا کر دیا گیا

ہم نیوز  |  Jun 07, 2023

ایک آسٹریلوی خاتون جس پر اپنے چار شیر خوار بچوں کو قتل کرنے کا الزام تھا، کو 20 سال بعد نئے سائنسی شواہد کی بنیاد پر معاف کرتے ہوئے رہا کر دیا گیا ہے جن کے مطابق اس کے چاروں بچے قدرتی وجوہات کی بنا پر مرے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق انہیں عدالت میں اپنے بچوں کی موت کا ذمہ دار قرار پایا گیا جو ایک دہائی کے عرصے کے دوران وقتاً فوقتاً مر گئے تھے لیکن ایک حالیہ انکوائری کے مطابق سائنسدانوں کا خیال ہے کہ ان کی موت قدرتی طور پر ہوئی ہے۔

فولبیگ نامی خاتون جنہوں نے ہمیشہ اپنی بے گناہی پر اصرار کیا کو 2003 میں چاروں بچوں کے قتل کے الزام میں 25 سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا تھا،بچے ایک دہائی کے دوران الگ الگ مر گئے، ان کی عمریں 19 دن اور 19 ماہ کے درمیان تھیں۔

ان کا پہلا بچہ، کالیب 1989 میں پیدا ہوا تھا اور 19 دن بعد اس کی موت ہو گئی تھی جسے ایک جیوری نے قتل عام کے قریب ترین جرم قرار دیا تھا، ان کا دوسرا بچہ پیٹرک 8 ماہ کا تھا جب وہ 1991 میں مر گیا، دو سال بعد سارہ 10 ماہ کی عمر میں مر گئی۔ 1999 میں فولبیگ کی چوتھی بچی لورا 19 ماہ کی عمر میں انتقال کر گئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More