فراڈ کیس میں فواد چوہدری کی ضمانت منظور

ہم نیوز  |  Feb 13, 2024

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے مالی فراڈ کیس میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی ضمانت منظور کر لی۔

سول جج ڈاکٹر سہیل نے فراڈ کیس میں فواد چوہدری کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ، عدالت نے فواد چوہدری کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔

فواد چوہدری کو اشتہاری قرار دینے کا حکم کالعدم قرار دیدیا گیا

عدالت نے فراڈ کیس میں سابق وفاقی وزیر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ یاد رہے کہ فواد چوہدری پر شہری سے 50 لاکھ روپے لے کر نوکری نہ دینے کا الزام ہے۔ وہ اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More