پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز،100انڈیکس میں 109پوائنٹس کااضافہ

ہم نیوز  |  Mar 07, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی، 100انڈیکس میں 109پوائنٹس کااضافہ دیکھنے میں آیا۔

کاروبارکے دوران انڈیکس 65 ہزار766پوائنٹس پر ٹریڈکرتے دیکھاگیا، گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا۔

عالمی سطح پر قیمتیں نہ بڑھیں تو پٹرول کی قیمت مستحکم اور برقرار رہے گی، مفتاح اسماعیل

گزشتہ روز کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور ایک موقع پر 415 پوائنٹس اضافے سے 66 ہزار 150 بھی ہوا تاہم کاروبار کے اختتام یہ اضافہ برقرار نہ رہ سکا۔

100 انڈیکس کاروباری دن کے اختتام 69 پوائنٹس کم ہوکر 65 ہزار656 پوائنٹس رہا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More