انٹربینک میں ڈالر پھر سستا ہو گیا

ہم نیوز  |  Mar 07, 2024

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کے اختتام پر ڈالر کی اڑان کو ریورس گیئر، انٹربینک میں 7 پیسے سستا ہو گیا۔  

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی  جانب  سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 7 پیسے سستا ہونے کے بعد 279 روپے 29 پیسے پربند ہوا۔

گرینڈالائنس بنا کر تحریک چلائیں گے،اسد قیصر

آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر4 پیسے سستا ہونے کے بعد 279 روپے31 پیسے میں ٹریڈ کر رہا تھا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی ڈالر 4 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 279 روپے 35 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل ساتویں دن مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں 2750 روپے بڑھ گئی ہے، فی تولہ سونا 2 لاکھ 28 ہزار 150 روپے کا ہوگیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز،100انڈیکس میں 109پوائنٹس کااضافہ

10گرام سونے کی قیمت میں 2358 روپے کااضافہ ہوا ہے جس سے دس گرام سونا ایک لاکھ 95 ہزار 602 روپے کا ہو گیا ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More