ایف 16طیاروں کو ملک کے خلاف استعمال کرنے والےہماراجائز ہدف ہو ں گے ، روس

اے پی پی  |  Mar 28, 2024

ماسکو ۔28مارچ (اے پی پی):روس نے کہاہے کہ ایف 16طیاروں کو ملک کے خلاف استعمال کرنے والےہماراجائز ہدف ہو ں گے ۔رائٹرز کےمطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے خبردار کیا کہ اگر یوکرین کو دیئے گئے F-16 جنگی طیاروں کو تیسرے فریق کے علاقوں سے استعمال کیا گیا تو وہ روس کے لیے جائز اہداف ہوں گے، چاہے وہ کہیں بھی ہوں۔ انہوں نے ٹور کے علاقے میں فوجی پائلٹوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ روس کے پاس نیٹو کے کسی ملک پر حملہ کرنے کا ارادہ نہیں ہے اور وہ پولینڈ، بالٹک ریاستوں یا جمہوریہ چیک پر حملہ نہیں کرے گا اور نہ ہیہمارا ان ریاستوں کے خلاف کوئی جارحانہ ارادہ ہے لیکن اگر مغرب یوکرین کو ایف سولہ لڑاکا طیارے فراہم کرتا ہے تو روسی افواج انہیں مار گرائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More