میٹا نے کرلیا بڑا فیصلہ ۔۔ فیس بک اور انسٹاگرام پر آئندہ ماہ سے اے آئی مواد پر لیبل لگانے کا اعلان

ہماری ویب  |  Apr 09, 2024

میٹا کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں نئی تبدیلی لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یعنی اب کمپنی میٹا فیس بک، انسٹاگرام اور تھریڈز پر آئندہ ماہ مئی سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹولز کے ذریعے تیار کیے جانے والے مواد پر باقاعدہ لیبل لگانے کا اعلان کردیا۔

میٹا اپنے تینوں پلیٹ فارمز پر ایڈٹ شدہ تصاویر اور ویڈیوز پر بھی لیبل لگائے گا، جس سے دیکھنے والوں کو آسانی ہوگی کہ مذکورہ مواد اے آئی ہے یا ترمیم شدہ ہے۔

میٹا نے بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ سیفٹی پالیسی کو تبدیل اور بہتر کرتے ہوئے آئندہ ماہ مئی سے ہر طرح کی اے آئی تصاویر اور ویڈیوز پر لیبل لگایا جائے گا کہ وہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار شدہ ہیں۔

اسی طرح ایڈٹ شدہ یا غلط معلومات پر مبنی ویڈیوز اور تصاویر پر بھی لیبل لگایا جائے گا۔

میٹا کے مطابق لیبل لگانے کا فیچر فیس بک، انسٹاگرام اور تھریڈز پر پیش کیا جائے گا اور اے آئی کی مدد سے تیار ویڈیوز اور تصاویر کو شناخت کے بعد ان پر لیبل لگایا جائے گا۔

کمپنی کے مطابق صارفین خود بھی اے آئی ٹولز کی مدد سے تیار کردہ ویڈیوز اور تصاویر پر لیبل لگا سکیں گے جب کہ دوسرے صارفین کی نشاندہی پر بھی کمپنی لیبل لگائے گی۔

میٹا نے بتایا کہ کمپنی کا اے آئی سسٹم ایسی تصاویر اور ویڈیوز کو اپ لوڈ ہونے کچھ عرصے بعد لیبل سے لیس کرے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More