انسٹاگرام ریلز دیکھنے کے شوقین صارفین کیلئے کونسا انقلابی فیچر جاری کرنے جا رہا ہے؟

ہماری ویب  |  Apr 10, 2024

انسٹاگرام اپنے پسندیدہ ریلز پلیٹ فارم کے اندر ‘بلینڈ’ نامی ایک انقلابی فیچر لانچ کرنے جا رہا ہے، جس کا مقصد صارفین کو دی جانے والی سہولیات کو بہتر بنانا اور دوستوں کے درمیان مضبوط تعلقات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق تکنیکی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ انسٹاگرام اندرونی طور پر بطورِ خاص ریلز کے لیے ایک نئے فیچر پر کام کررہا ہے جسے ’بلینڈ‘ کا نام دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس بڑی سہولت کے تحت صارفین اپنی خاص ریلز کو اپنے اور اپنے دوستوں تک بھی محدد رکھ سکیں گے یعنی اس کے ذریعے ریلز کی پرسنلائزڈ فیڈ یعنی ذاتی فیڈ کو استعمال کیا جاسکے گا۔

اسی طرح تجویز کردہ یا ریکمنڈڈ ریلز بھی بنائی جاسکیں گی جنہیں آپ اور صرف آپ کے دوست ہی دیکھ سکیں گے اور ترجیحات کے لحاظ سے ریلز سامنے آئیں گی اور یوں وقت ضائع نہیں ہوگا۔

تاہم بلینڈ کا مرکزی مقصد تخلیہ یا پرائیویسی ہے کیونکہ بلینڈ سے باہر نکلنا بھی کسی بھی وقت ممکن ہوسکے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More