انسٹا گرام میں اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی سرچ بار فیچر کس طرح مددگار ثابت ہوگا؟

ہماری ویب  |  Apr 15, 2024

معروف کمپنی میٹا جنریٹیو آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر بہت کام کر رہی ہے اور صارفین کے لیے ہر طرح سے آسانی پیدا کر رہی ہے۔

درحقیقت میٹا کی جانب سے اے آئی کو استعمال کرکے انسٹا گرام میں مواد کو سرچ کرنے کے عمل کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔

کمپنی کی جانب سے اے آئی ٹیکنالوجی کو براہ راست انسٹا گرام کے سرچ فنکشن کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔

یہ نیا فیچر محدود صارفین کو دستیاب ہے۔

یہ صارفین جب انسٹا گرام کی سرچ بار پر کلک کرتے ہیں تو ان کے سامنے چیٹ ود اے آئی کا آپشن نظر آتا ہے۔

اس آپشن سے صارفین اپنے سوالات پوچھ سکتے ہیں یا تحریری ہدایات دے سکتے ہیں۔

مگر اس کے ساتھ ساتھ میٹا کی جانب سے اے آئی ٹیکنالوجی کو انسٹا گرام پر نئے مواد کی تلاش میں بھی استعمال کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More