خود سے بڑی عورت سے شادی کیوں کی۔۔ سالوں انکار کے بعد اقبال حسین اور بشریٰ انصاری نے کیا کہہ کر دوسری شادی کی تصدیق کردی؟

ہماری ویب  |  Apr 16, 2024

"میرے دوسرے شوہر اقبال حسین مجھے چھوٹی لڑکی کہتے ہیں. لوگ ہمیشہ مجھ سے سوال کرتے ہیں کہ میں کس کے ساتھ رہتی ہوں اور مجھے اکیلا دیکھ کر انہیں دکھ ہوتا ہے اس لئے سوچا کیوں نہ سب کو اپنے شوہر اقبال حسین سے ملوا ہی دوں"۔

یہ کہنا ہے سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کا جنھوں نے سالوں کی چہ مگوئیوں کے بعد بالآخر اپنی اور اقبال حسین کی شادی کو سر عام تسلیم کر لیا۔

حال ہی میں بنائے گئے وی لاگ میں بشریٰ انصاری اور اقبال حسین نے بڑی عمر کی خواتین کی شادی سے متعلق گفتگو کی. ان کا کہنا تھا کہ دونوں کی ملاقات ایک ڈرامے "سیتا باگڑی" کے درمیان ہوئی جس میں اقبال حسین نے بشریٰ سے شادی کی خواہش ظاہر کی اور کہا کہ "ہم دونوں اکیلے رہتے ہیں تو کیوں نہ ساتھ رہیں"۔

بشریٰ کہتی ہیں اس کے بعد ہماری دوستی ہوئی اور ایک دوسرے کو سمجھنے کا مرحلہ شروع ہوا. مجھے خود کو اس بات کے لئے منانے میں ڈیڑھ سال کا عرصہ لگا. میرے دوستوں بدر خلیل، روبینہ اشرف اور بہروز سبزواری کو اقبال حسین کافی پسند آئے جس کے بعد میں نے گھر والوں سے بات کی. یوں ہماری شادی ہوگئی. اقبال اگرچہ عمر میں چھوٹے ہیں لیکن مجھ سے زیادہ سمجھدار اور میچور ہیں۔

دوسری طرف اقبال حسین کا کہنا تھا کہ انھیں ہمیشہ سے ہی خود سے بڑے لوگوں کی محفل میں بیٹھنا پسند ہے اور ایسے لوگوں میں وہ بہتر محسوس کرتے ہیں. ہمارے معاشرے میں بڑی عمر کی عورتوں سے شادی کرنا برا سمجھا جاتا ہے مگر ایسا سوچنے والے نفسیاتی بیمار ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More