فیول پرائس کی ممکنہ طور پر بچت کر کے ثمرات عوام تک پہنچائیں گے، وفاقی وزیراویس لغاری

اے پی پی  |  Apr 16, 2024

اسلام آباد۔16اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی (پاور ڈویژن ) سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ فیول پرائس کی ممکنہ طور پر بچت کر کے ثمرات عوام تک پہنچائیں گے۔ ترجمان پاور ڈویژن کی جانب سے منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق حکومتی کوششوں کےنتیجے میں سی پی پی اے کی طرف سے مسلسل تیسرے مہینے بجلی بلز میں کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی گئی ہے ۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ مارچ کےمقابلےاپریل کےبلز7روپے 6 پیسے سے کم کرکے 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ پر لائیں گے۔ اسی طرح اپریل کےمقابلے مئی کے لیےفیول ایڈجسٹمنٹ4.92روپے سےکم کر کے 2.94 روپے پرلانے کی درخواست بھی نیپرا میں سماعت کیلئے جمع کرادی گئی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق مارچ کےمقابلے مئی کے بلز میں 4 روپے 12 پیسے فی یونٹ کمی ہو گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More