چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا اے پی پی اُردو نیوز سروس کے چیف رپورٹر رانا احمد طلال کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اے پی پی  |  Apr 16, 2024

اسلام آباد۔16اپریل (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اے پی پی اُردو نیوز سروس کے چیف رپورٹر رانا احمد طلال کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں انھوں نے غمزدہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالی سے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا بھی کی ۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے بھی رانا احمد طلال سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور دعائے مغفرت کی ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More