دبئی ایئرپورٹ کا رن وے پانی میں ڈوب گیا، متعدد پروازیں متاثر، دفاتر بند

اے پی پی  |  Apr 17, 2024

دبئی۔17اپریل (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں بارش کے باعث سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں آج ( 17 اپریل کو ) بھی تمام سرگرمیاں آن لائن ہوں گی۔اردو نیوز کے مطابق اماراتی وزار کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ تمام سرکاری اداروں میں ملازمین گھروں سے ڈیوٹی انجام دیں گے، موسمی حالات کی وجہ سے دفاتر کو بند رکھا جائے گا۔دبئی ایئر پورٹ پر بارش کے باعث پروازوں کی آمد ورفت متاثر رہی۔ منگل کو دبئی سے جانے والی 21 جبکہ آنے والی 24 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے وڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دبئی ائیرپورٹ کا رن وے پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔قبل ازیں طوفانی بارش کے بعد دبئی ائیر پورٹ کو 25 منٹ کے لیے بند کرنا پڑا جس سے کئی پروازیں منسوخ کرنا پڑیں ۔ دبئی ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ موسمی حالات کی وجہ سے اور ایئرپرٹ کے راستے میں سیلابی کیفیت کے باعث بدھ( 17 اپریل کی صبح تک) پروازوں کی آمد رفت متاثر رہے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کو چاہیے کہ وہ اپنی پرواز کے حوالے سے تازہ ترین معلومات حاصل کرنے کے بعد ہی ایئرپورٹ کا رخ کریں۔اتھارٹی نے مسافروں کو مشورہ دیا کہ ایئر پورٹ آنے کے لیے میٹرو سروس کا انتخاب کریں، موسمی حالات کے پیش نظر میٹرو سروس کے وقت میں صبح 3 بجے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔علاوہ ازیں موسمیاتی مرکز کا کہنا ہے کہ ساحلی وشمالی علاقوں میں موسم ابرآلود رہے گا جب کہ بعض علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More