اسمارٹ فون میں گیمز کھیلنے کی عادت بچوں میں کونسی بیماری پیدا کررہی ہے؟ خوفناک انکشاف

ہماری ویب  |  Apr 18, 2024

ماضی میں بچے گھر میں دکھائی نہیں دیتے تھے کیونکہ پورا دن باہر کھیل میں مصروف رہتے تھے۔ لیکن بعد میں ایسا دور آیا جس نے بچوں سے ان کا بچپن ہی چھین لیا۔

آج کے دور کی بات کی جائے تو بچوں کا دوست صرف ایک ہی ہے اور وہ ہے اسمارٹ فون جو دراصل دوست نہیں بلکہ ان کے لیے ایک خطرناک دشمن ثابت ہورہا ہے۔

بچوں میں موبائل فون چلانے کا رجحان بڑھ گیا ہے اور ان میں گیمز کھیلنے کی عادت اس حد تک بڑھ چکی ہے جس کے باعث وہ ایسی بیماری میں مبتلا ہو رہے ہیں جو انہیں حقیقی دنیا سے محروم کر رہی ہے۔

اس حوالے سے ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اسمارٹ فونز، آئی پیڈ اور ویڈیو گیمز کھیلنے کی لت میں مبتلا بچوں کے بعد کی زندگی میں سائیکوسِس سے متاثر ہونے کے امکانات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

سائیکوسس ایک ایسی ذہنی کیفیت ہوتی ہے جس میں انسان کا حقیقت سے تعلق ٹوٹ جاتا ہے اور حقیقت کو پہچاننے میں مشکل ہوتی ہے۔

تحقیق میں سائنس دانوں مزید یہ بات معلوم ہوئی کہ بچپن میں اسمارٹ فون اورسوشل میڈیا کا استعمال بچوں کے 23 برس کی عمر تک پہنچنے تک پیرینویا یعنی اس بات کا خیال کے ہر کوئی آپ کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے) ، خیال اور تصور میں فریب اور عجیب و غریب خیالات سے تعلق رکھتا ہے۔

بچوں میں اسمارٹ فون کا بڑھتا استعمال کسی وبا سے کم نہیں ہے کیونکہ یہ ڈیوائس بچوں کی ذہنی و جسمانی سرگرمی کو تیزی سے متاثر کر رہی ہے جس سے اگر نمٹا نہ گیا تو سنگین نتائج کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More