رینجرزسندھ نے کراچی میں متعدد وارداتوں میں ملوث4 ملزمان کوگرفتار کر لیا

اے پی پی  |  Apr 18, 2024

کراچی۔ 18 اپریل (اے پی پی):پا کستان رینجرز(سندھ) اور پولیس نے متعدد وارداتوں میں ملوث4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ رینجرز سندھ سے جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق پا کستان رینجرز(سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر دو مختلف کارروائیوں میں کراچی کے علاقوں فیڈرل گورنمنٹ ہاؤسنگ سوسائٹی اور سچل کٹ جمالی پل سے دوران سنیپ چیکنگ ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث4 ملزمان شاہد،محمد رضوان عرف وڈیرہ، سعید خان عرف تورے اور محمد عامرکو گرفتارلیا۔

ملزمان کے قبضے سے ایک موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی ٹول پلازہ انسپکٹر مبین فاضل شہید چیک پوسٹ سے دوران چیکنگ ایک مسافر بس سے ایک عدد 30بور پسٹل بمعہ راؤنڈ برآمد کر لیا۔

گرفتار ملزمان اور برآمد شدہ اسلحہ و ایمونیشن اور مسروقہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیاہے۔ رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More