اتحاد ایئر ویز کا شیڈول پروازیں بحال کرنے کا اعلان

اے پی پی  |  Apr 20, 2024

دبئی ۔20اپریل (اے پی پی):اتحاد ایئرویز نے ملک میں حالیہ موسمی حالات کے بعد شیڈول پروازوں کی بحالی کا اعلان کر دیا ہے۔وام کے مطابق اتحاد ایئرویز نے مسافروں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی پروازوں کے شیڈول ایئرلائن کی ویب سائٹ پر چیک کریں۔ مسافروں اور عملے کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔علاوہ ازیں دبئی ایئرپورٹس نے مسافروں کو ہدایت کی ہےکہ وہ پرواز کی کنفرمیشن کے بغیر ایئرپورٹ نہ آئیں اور شیڈول پرواز سے صرف دو گھنٹے پہلے ایئرپورٹ پہنچیں ۔

ترجمان نے کہا کہ دبئی ائیرپورٹ پر آنے والی پروازوں کی تعداد اتوار تک محدود رہے گی جبکہ پروازوں کی روانگی جاری ہے تاہم سامان کی ترسیل میں تاخیر ہوسکتی ہے۔یاد رہے کہ دبئی میں طوفانی بارش کے بعد ائیرپورٹ پر نیویگیشن ٹریفک مسلسل متاثر ہے۔ سینکڑوں پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More