ایران کے ایٹمی مراکز مکمل طور پر محفوظ ہیں،جنرل احمد حق طلب

اے پی پی  |  Apr 20, 2024

تہران۔20اپریل (اے پی پی):ایران کے نیوکلیر سکیورٹی کور کے کمانڈر جنرل احمد حق طلب نے کہا ہے کہایران کے ایٹمی مراکز مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ایرانی خبررساں ادارے ایرنا کے مطابق جنرل احمد حق طلب نے تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی اٹامک ایجنسی کے قواعد و ضوابط اور اصولوں کے مطابق تمام ممالک جوہری تنصیبات پر حملہ نہ کرنے کے پابند ہیں مگر اس کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران شروع ہی سے ان خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ تیار رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل کے ایٹمی مراکز کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور تمام اہداف کے بارے میں ضروری معلومات ہمارے اختیار میں ہیں اس لیے م اسرائیلی کارروائی کا جواب دینے کے لیے ہم ان کے اہداف پر طاقتور میزائل داغنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر اسرائیلی حکومت ہمارے ایٹمی مراکز اور تنصیبات کے خلاف کارروائی کرنا چاہتی ہے تو اسے یقینی طور پر ہمارے ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا اور اسرائیلی ایٹمی مراکز پر ان کے مقابلے کے جدید ہتھیاروں سے حملہ اور آپریشن کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More