چین سری لنکا باہمی تعاون کے بھر پور نتائج برآمد ہوئے ہیں، وزیر اعظم سری لنکا

اے پی پی  |  Apr 20, 2024

بیجنگ ۔20اپریل (اے پی پی):سری لنکا کے وزیر اعظم دنیش گناورد نا نے اپنے دورہ چین کے دوران چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو دیا۔ چینی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے وزیر اعظم نے کہا کہ ان کا چین کا یہ تیسرا دورہ ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ سری لنکا کے عوام کے ساتھ دیوار چین پر کھڑا ہونے کے اس احساس کو بانٹیں گے جو انہیں چین میں حاصل ہوا ۔

دورے کے دوران انہوں نے چین کے جنوبی صوبہ یون نان کے دیہی علاقوں میں پائے جانے والی چینی جدیدیت کی ترقی کا مشاہدہ کیا اور چین کی عظیم کامیابیوں کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ “رائس اینڈ ربڑ معاہدے” سے لے کر “بیلٹ اینڈ روڈ” منصوبے کی مشترکہ تعمیر تک، گزشتہ 60 سالوں میں چین اور سری لنکا کے مابین تعاون کے بھر پور نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More