عاطف اسلم کی جذباتی مداح کی سٹیج پر آمد، دوران کنسرٹ گلے لگا لیا

اردو نیوز  |  Apr 22, 2024

معروف گلوکار عاطف اسلم کی فین فالوونگ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہے۔

عاطف اسلم اپنے ملک سمیت دنیا بھر میں جہاں بھی جاتے ہیں وہاں اُن کے مداحوں کی بڑی تعداد انہیں گھیر لیتی ہے اور اُن سے ملنے کی کوشش کرتی ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ گزشتہ ہفتے بنگلہ دیش میں پیش آیا جب دوران کنسرٹ عاطف اسلم کی خاتون مداح نے سٹیج پر آ کر انہیں گلے لگا لیا۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عاطف اسلم کو سٹیج پر ایک نوجوان لڑکی گلے لگا لیتی ہے۔

اس دوران لڑکی عاطف اسلم سے باتیں کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہے تاہم سکیورٹی اہلکار جب انہیں عاطف سے الگ کرنے آتے ہیں تو وہ اس پر بھی رضامند نہیں ہوتی۔

ویڈیو میں مزید دیکھا جا سکتا ہے کہ مداح عاطف اسلم کے ہاتھ پر بوسہ بھی لیتی ہے اور پھر سکیورٹی اہلکار انہیں سٹیج سے نیچے اتار دیتے ہیں۔ 

A crazy Bangladeshi fan gets emotional at Atif Aslam's last night show in Dhaka. pic.twitter.com/U6ZewXfKZp

— Nznn Ahmed (@na_nznn) April 20, 2024

دوران کنسرٹ عاطف اسلم نے اپنے سپرہٹ گانے گائے جن میں ’تیرا ہونے لگا ہوں‘، ’تیرے سنگ یارا‘، ’میں رنگ شربتوں کا‘ اور ’دل دیاں گلاں‘ شامل ہیں۔

اس سے قبل امریکہ میں کنسرٹ کے دوران بھی عاطف اسلم کے ساتھ ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا تھا جب کچھ مداحوں کی جانب سے اُن پر نوٹ پھینکے گئے تھے۔

اس واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں گلوکار کو میوزک روک کر مداحوں کو سمجھاتے ہوئے دیکھا گیا۔

عاطف اسلم نے مداحوں کو کہا تھا کہ ’میرے دوست، آپ یہ پیسے واپس لے سکتے ہیں اور انہیں خیرات کر سکتے ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا تھا کہ ’براہ کرم واپس آئیے، مجھے علم ہے کہ آپ بہت امیر ہیں جس کی میں بہت قدر کرتا ہوں۔ براہ کرم یہ پیسے خیرات میں دے دیں۔ مجھے یہ اچھا لگا لیکن پیسوں کی بے قدری مت کریں۔ مجھ پر پیسے مت پھینکیں۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More